16 اگست، 2019، 12:49 AM

شیخ زکزاکی کا ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا فیصلہ

شیخ زکزاکی کا ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا فیصلہ

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے انہیں یہ پیغام ملا ہے کہ انہیں آج رات کو نائجیریا روانہ کر دیا جائے گا۔ شیخ زکزاکی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت نے ان کے علاج کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو غلط اطلاعات فراہم کی ہیں اور وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق علاج کرانے سے معذور ہیں ۔ نائجیریا اور امریکہ دونوں کی طرف سے  ہندوستان پران کا علاج نہ کرنے کے سلسلے میں  مسلسل دباؤ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستان سے علاج کے بغیر ہی وطن واپس جارہے ہیں کیونکہ وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کی روشنی میں اپنا علاج نہیں کرانا چاہتے اس لئے انھوں نے اسپتال کے شرائط کو قبول کرنے کے بجائے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

News ID 1892971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha